ْ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کامیابی ہم سب کی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے ، ڈاکٹر منیر بلوچ

اب کنٹونمنٹ بورڈ کے مخصوص اقلیت، لیبر ونگ یا ویمن ونگ کے لئے مشاورت کے ساتھ میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا

بدھ 22 ستمبر 2021 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پی ٹی آئی کے سینئرل ریجن بلوچستان کے پارلیمنٹری بورڈ کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر منیر بلوچ نے کی بورڈ ، باری بڑ یچ، سردار خادم حسین وردگ، محمد آصف ترین لیبر ونگ سردار زین العابدین خلجی ، ویمن ونگ شگفتہ اور اقلیتی ونگ کے مشرف نوشید نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کامیابی ہم سب کی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے اور اب کنٹونمنٹ بورڈ کے مخصوص اقلیت، لیبر ونگ یا ویمن ونگ کے لئے مشاورت کے ساتھ میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا آج کے اجلاس بھی اسی سلسلے میں تمام ونگز کو بلایا گیا ہے جس میں متعلقہ نشستوں کے لئے تجاویز لی گئی ہیں اور مستحق پارٹی ممبران کے نام لئے گئے جسے اپرول کیلئے مرکز بھجے جائینگے اور سکروٹنی، اسکور کارڈ کے اہل ممبران کو مخصوص نشستوں کے ٹکٹ جاری کیے جائینگے اس موقع پر باری بڑ یچ اور دیگر نے کہا ہے کہ یہ پارٹی کیلئے باعث فخر ہے کہ سینٹرل ریجن بلوچستان کی تنظیم متحد اور منظم ہے اور آج کا اجلاس جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے اور انشااللہ آنے والے بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں بھی تنظیم اتفاق اور اتحاد کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے 23 ستمبر تک متعلقہ ممبران اپنے سی ویز سیکریٹری پارلیمنٹری بورڈ محمد آصف ترین کے ساتھ جمع کروائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں