سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے ارکان اسمبلی کو 20اکتوبر کو ہونیوالے اجلاس کے حوالے سے آگاہ کردیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کے ارکان کو 20اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے ارکان اسمبلی کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ20اکتوبر کو سہ سہ پہر4بجے اسمبلی سیکرٹریٹ شار ع زرغون کوئٹہ میں طلب کیا ہے جس میں ارکان بلوچستان اسمبلی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 136جسے قواعد انضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974ء کے قاعدہ نمبر19(ب)کے ساتھ پڑھا جائے کے تحت وزیراعلیٰ کے خلاف 11اکتوبر2021ء کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیٹرز اور مسلح گارڈز (سرکاری و غیر سرکاری) کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں