کوئٹہ ،سریاب روڈ پر پولیس کے ٹرک کے قریب دھماکہ ،ایک پولیس اہلکار شہید

اہلکاروں سمیت 17افراد زخمی ، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ،پولیس

پیر 18 اکتوبر 2021 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس کے ٹرک کے قریب دھماکہ ایک پولیس اہلکار شہید پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد زخمی ہوگئے ، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر جامعہ بلوچستان کے مرکزی دروازے کے قریب پولیس کے ٹرک کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیزمواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نعت اللہ شہید جبکہ 13پولیس اہلکار وں سمیت 17افراد زخمی ہوگئے جن میں امیر خان،محمود خان،ندیم،بابر مقبول،خلیل احمد،ڈاکٹر نظام الدین،محمد حسین،شہریار،محمد رفیق،شاہ فیصل ،محمد اسلم ،محمد عمر،محب اللہ،عبدالمالک ،عطاء اللہ،راحیل اور کامران شامل ہیں ،دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر طلباء کا احتجاج بھی جاری تھا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی ایم سی اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ریسکیو حکام نے زخمیو ں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا پولیس کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا تھا جو موٹر سائیکل میں نصب تھا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں مزید کارروائی جاری ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں