کوئٹہ،جنرل اسمبلی میں افغانستان نشست طالبان حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی دوہرامعیار اور تعصب کی عکاسی ہے،رہنما جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ امریکہ کے لیے لونڈی کا کردار ادا کیا جنرل اسمبلی میں افغانستان نشست طالبان حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی دوہرامعیار اور تعصب کی عکاسی ہے اقوام متحدہ نے طالبان حکومت کے جائز حقوق چھین لیے اقوام متحدہ کی دوہرا معیار سے افغانستان کیعوام انسانی بحران سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان میں سو فیصد امن فضا قائم ہوا اور افغانستان کوامریکی جارحیت اور فساد سے نجات ملی اب بھی طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنا نا انصافی ہیامارت اسلامی افغانستان کے مستقبل نظام کا فیصلہ صرف اور صرف افغان ہی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طالبان رہنماں سے معاملات اور مذکرات واضح ہونے کی باوجود اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں افغان نشست پر طالبان کو نمائندگی نہ دینا کہاں کا قانون ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی دوغلاپن اور منافقت سے دنیا میں سوا ارب آزاد مسلمان سیاسی، معاشی استحصالی کا سامنا کررہے تھا بیبنیاد الزامات سے مسلم دنیا پر دہشت گردی کا لیبل لگوانے کی سازش کرکے خطے کو بدامنی کی آگ سے راکھ کردیا امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز میں اقوام متحدہ کا دوغلا کردار ہے انہوں نیکہا کہ عالمی دنیا امارت اسلامی افغانستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تسلیم کرے مستقل اور پائیدار امن خطے کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لیے امارت اسلامی کو تسلیم کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں