عوامی کشتی کو مسائل کی منجدہار سے نکالنے کیلئے بھر پور جدوجہد کے ساتھ عملی اقدامات کئے جائینگے،سردار عبدالرحمان کھیتران

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) عوامی کشتی کو مسائل کی منجدہار سے نکالنے کے لئے بھر پور جدوجہد کے ساتھ عملی اقدامات کئے جائیںگے۔یہ بات ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی و صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ اور پشین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوامی تخلیق ہے پارٹی کارکنوں کی باہمی مشاورت سے بلوچستان کے تمام اضلاع کو بلا تعصب برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیںگے۔

سردارعبدالرحمان کھتیرن نے ملک اسفند خان کاکڑ حیات ترین بی اے پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر خدابخش لہڑی محمد علی کاکڑ اور دیگر پر مشتمل وفود سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بی اے پی کی حکومت میں ان ہائوس تبدیلی کے مقاصد اور حدوف کے حصول کے لیے مشترکہ سوچ ااور جدوجہد کی ضرورت ہے پارٹی کارکن اپس میں اتفاق و تحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہو آنے والے بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اور بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور ترقیاتی وژن اور پارٹی قیادت کی مثبت سوچ کو نچلی سطح تک فروغ دینے کے لیے عملی جدوجہد کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی عبداقدوس بزنجو اور بی اے پی کی قیادت کاپارٹی کارکنوں کیساتھ عزت واحترام کا مضبوط سیاسی ونظریاتی رشتہ ہے ہمارے لئے کارکنوں کے مسائل کوحل کرناان کے لیے باعزت روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں