بلو چستان میں کورونا وائرس کے 24نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33729ہو گئی

پیر 17 جنوری 2022 23:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) بلو چستان میں کورونا وائرس کے 24نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33729ہو گئی ۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی9اضلا ع سے کوروناوائرس کی1008ٹیسٹ کئے گئے جن میںسی24افرادمیںکورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ247افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار7مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33284ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد78ہے جن میں سی3ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے 2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلائو کی شرح2.38فیصدریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں