کوئٹہ،معاشرے میں سپورٹس اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے،گورنر سید ظہور احمد آغا

منگل 25 جنوری 2022 00:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نے کہا کہ معاشرے میں سپورٹس اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہی. جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے ایک صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے راہ ہموار ہو جائیگی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فٹبال اور کرکٹ کے حوالے سے صوبہ میں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن جدید سہولیات اور مواقعوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ سامنے نہیں آ سکی.

یہ بات انہوں نے علاقائی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالولی بادیزئی کی قیادت میں ضلع قلعہ عبداللہ اور پشین کے سپورٹسمین سے بات چیت کرتے ہوئے کئی. وفد نے گورنر بلوچستان کو سپورٹس کے علاقے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا اور گورنر بلوچستان کے نام پر ٹورنامنٹ رکھنے کی خواہش ظاہر کی جس پر گورنر بلوچستان نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں