بلوچستان اسمبلی ، گرفتار طلباء کو چھوڑ دیاگیاہے،صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

جمعرات 27 جنوری 2022 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) بلوچستان اسمبلی میں پنجاب پولیس کی بلوچستان کے طلباء کو ہراساں وگرفتار کرنے کا معاملہ،صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ گرفتار طلباء کو چھوڑ دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن نصراللہ زیرئے نے 20جنوری کو لاہور میں دھماکے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں مقیم اور مختلف مقامات پر کام کرنے والے پشتون بلوچ طلباء سمیت دیگر افراد کوگرفتار کرنے اور تھانوں میں منتقل کرنے پر ایوان کی توجہ مبذول کرائی اور مطالبہ کیا کہ وزیرداخلہ پنجاب حکومت سے اس معاملے پر بات کریں مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ طلباء کے مسائل پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی گزشتہ اجلاس میں طلباء کو حراساں کرنے کے واقعات رونما ہونے کے فوری بعد پنجاب کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیاگیا اور جن طلباء کو حراست میں لیاگیا تھا انہیں چھوڑ دیاگیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں