اخترحسین لانگو کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 27 جنوری 2022 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ فشریز کے اپروپوریشن اکاونٹس اور محکمہ کا ایک آڈیٹ پیرا 2018-19 زیر بحث رہا۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین کمیٹی اخترحسین لانگو نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ثناء اللہ بلوچ، نصراللہ خان زیرے، زابد علی ریکی، اور قادر علی نائل نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اکاونٹینٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ شجاع علی اور سیکریٹری فشریرز بابر خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس مین آڈٹ پیرے پر بحث کے بعد پیرے کو ریکارڈ کی تصدیق سے مشروط کیا گیا۔ محکمہ آڈیٹر جنرل کو ریکارڈ کی تصدیق کروائے گا ۔ ریکارڈ کی تصدیق کے بعد پیرا سیٹل ہو گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں