اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کا ہزارہ ٹاون میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف خواتین کے احتجاج پر رد عمل

ہفتہ 21 مئی 2022 23:36

,کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے ترجمان اور سماجی رہنما کاشف حیدری نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاون میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف خواتین کے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی مسائل کیلئے احتجاج روز کا معمول بن چکا ہیں۔ جب تک ہزارہ ٹاون میں پرائیوٹ ٹیوب ویلز اور ٹینکر مافیا کا راج چل رہا ہیں پانی کی قلت کا مسئلہ ہرگز حل نہیں ہوگا۔

حکومت ہزارہ ٹاون کو پرائیوٹ ٹیوب ویلز سے نجات دلا کر فی الفور محکمہ واسا کے حوالے کرے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں پانی کی عدم فراہمی اور خواتین کا احتجاج حکومت اور منتخب عوامی نمائندے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت، خاموشی سمجھ سے بالاتر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں محکمہ واسا کی پانی کی فیس 330ہے جبکہ شہر نا پرساں ہزارہ ٹاون میں پارئیوٹ ٹیوب ویلز مالکان ماہانہ 1500روپے لیکر بھی پانی کی فراہمی میں ناکام ہے اور عوام ٹینکر سے دوگنی قیمت میں پانی خریدنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پانی کی شدید قلت سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ جبکہ پانی کی قلت میں ٹینکر مافیا کی بھی چاندنی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا ٹینکر دوگنے قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہزارہ ٹاون میں پرائیوٹ ٹیوب ویلز اور ٹینکر مافیا کا راج چل رہا ہیں پانی کی قلت کا مسئلہ ہرگز حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے حکومت اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہزارہ ٹاون کو پرائیوٹ ٹیوب ویلز سے نجات دلا کر محکمہ واسا کے حوالے کرے تاکہ عوام کو پانی کی قلت اور ٹینکر مافیا کی من مانیوں سے چھٹکارا مل سکے۔

مزید انہوں نے کہا کہ بااثر افراد عوام پر ٹیوب ویلز کی پانی کو بند کرکے ٹینکر دوگنی قیمت میں فروخت کررہے ہیں۔ جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون کے عوام مے ساتھ کچھ عرصہ قبل بھی ٹیوب ویلز کی پانی کو بند کرکے فی ٹینکر 6000سے 8000روپے تک فروخت کیا گیا۔ ایک بار پھر اسی طرح کی ہتھکنڈے آزمانے کی کوشش کی جارہی ہیں جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی کیخلاف خواتین کے احتجاج پر منتخب عوامی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ حکومت پانی کی قلت پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ہزارہ ٹاون کو فی الفور پرائیوٹ ٹیوب ویلز سے نجات دلا کر واسا کے حوالے کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں