ضلع شیرانی و موسی خیل کے جنگلات میں لگی آگ پر جلد قابو پالیاجائیگا، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف

ہفتہ 21 مئی 2022 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلع شیرانی و موسی خیل کے جنگلات میں لگی آگ پر جلد قابو پالیاجائیگا، انہوں نے کہاکہ صورت حال پر قابو پا نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ہفتہ کووزیر اعظم میا ں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ضلع شیرانی وموسی خیل کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع، کمانڈر12کور بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سر فراز علی ، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات و متعلقہ حکام نے اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع شیرانی و موسی خیل کے جنگلات میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،پاک آرمی، رینجرز ، ایف سی اور لیویز کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دشوار گزارپہاڑی علاقہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم میں محمدشہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ ضلع شیرانی و موسی خیل کے جنگلات میں لگی آگ پرجلد قابو پالیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ صورت حال پر قابو پا نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آگ پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں