a حکومت کے بے بسی اور غفلت سے موسی خیل ضلع شیرانی کوہ سلیمان کے جنگل میں آگ سے ہزاروں درخت، جانور پرندے اور قیمتی انسان جل کر راکھ ہوگئے ، جمعیت علما اسلام( نظریاتی )بلوچستان

اتوار 22 مئی 2022 22:25

،کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی )بلوچستان کے صوبائی امیر مولنا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی محتسب مولانا سخی داد خوستی نائب امیر مولناعبدالروف امیر ضلع شیرانی مولنانعمت اللہ شیرانی امیر ضلع موسی خیل عبدالغنی ژوب امیر مولنا عبدالحلیم شاہکار محمد اکرم نیاز ناظم جلال الدین ودیگر نے ضلع شیرانی کے حدود میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی ہوئی آگ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بے بسی اور غفلت سے موسی خیل ضلع شیرانی کوہ سلیمان کے جنگل میں لگی ہوئی آگ سے ہزاروں درخت، جانور پرندے اور قیمتی انسان جل کر راکھ ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود مثر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آگ پہ قابو نہیں لاسکے پی ڈی ایم اے محکمہ پر اربوں روپے کا خرچ ہونا ضیاع ہے کہ اب تک اس کا عملہ کے پاس جنگلات میں آگ اور اس طرح کے حادثات سے بچانے کے لیے جامع منصوبہ بندی نہیں یہاں تک کہ وسائل سے مالامال صوبے میں جنگلات کی آگ بجھانے کے لئے اقدامات اور وسائل نہیں انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا اور بین الاقوامی ادارے انسانی حقوق کی خاطر اس حادثہ کو سلجھانے کی خاطر تعاون کریں. اور شیرانی کے متثرہ عوام کی مدد کریں. اب تک علاقے کے لوگوں کا اربوں روپے کا تاوان ہو چکا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچانے اور جنگلات کی بحالی کے لئے جامع پروگرام بنایا جائے اور پی ڈی ایم اے محکمہ کو جدید مشینری دیا جائے انہوں نے کہا کہ لگی ہوئی آگ کی تحقیقات کیا جائے صوبے میں منظم منصوبہ بندی کی تحت معاشی تباہی کے لیے مسلسل آگ کی حادثات سامنے آرہی ہیں جو تشویشناک ہے اور حکومت تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے�

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں