بارڈر کے دونوں طرف کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی

بدھ 25 مئی 2022 15:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ چمن بارڈر کے دونوں طرف سے آنے والے بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے پلائے جائیں، انکاری والدین کو راضی کرنے کے لیے علماء کرام، قبائلی عمائدین اور مقامی انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پولیو کو صوبے سے پاک کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں مضبوط روابط اور تعاون قائم کریں، صوبائی حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے روز بلوچستان کےعلاقے چمن باڈر کے دورے کے مو قع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ،س موقع پر صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی حمیداللہ ناصر ، ڈی جی ہیلتھ محمد نور قاضی اور صوبائی سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مختیار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے انسداد پولیو اور بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، ڈی سی چمن نے تفصیلی بریفنگ دی ۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں 84 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے کمشنر کو پولیو مہم کی نگرانی اور ڈپٹی کمشنر کو انکاری والدین کو راضی کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو پرامن ماحول میں منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل طور پر غیر جانبدار رہنے کی ہدایت کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں