G ذاکر مجید بلوچ کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف انکے اہلخانہ کی جانب سے 8 نومبر کوبلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ،چیئرمین نصراللہ بلوچ

پیر 6 نومبر 2023 23:35

, کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچ طالب علم لیڈر ذاکر مجید بلوچ کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف انکے اہلخانہ کی جانب سے 8 نومبر بروز بدھ 11 بجے بلوچستان یونیورسٹی سے کوئٹہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی انہوں نے سیاسی جماعتوں اور طلبا تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کرکے ذاکر مجید سمیت تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لئے کی جانے والی جد وجہد کے دوران ہمارے مطالبے میں ساتھ دیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں