_نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 11 مئی 2024 22:40

' کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں پارٹی کے چیرمین محسن داوڑ کی صدارت میں منعقد ھوا۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ پالیسی کمیٹی کے سربراہ محترم افراسیاب خٹک سمیت مرکزی ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں پارٹی کے سیاسی، تنظیمی سرگرمیوں اور جدوجہد کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ان کی جدوجہد و قربانیوں اور استقامت و جرت پر دادو تحسین پیش کی گئی ۔

اجلاس میں 8 فروری کے فراڈ الیکشن کیخلاف نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام شمالی وزیرستان میں جمہوری احتجاج پر ریاستی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پارٹی سندھ کے صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کے رکن شہید شیر ایوب وزیر،شہید واصف داوڑ، شہید وہاب داوڑ، شہید یوسف خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی چیرمین محسن داوڑ کو زخمی اور دیگر کارکنوں کو شہید کرنے کے دہشت گردانہ واقعہ میں ملوث ریاستی اداروں کے آفیسروں کیخلاف قتل و اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور، تنظیمی اداروں کی وسعت ، پارٹی ائین و منشور کو مذید مفصل بنانے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی تنظیموں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی۔ اجلاس میں 8 فروری کے فراڈ الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے اسے قوموں وعوام کی جمہوری رائے پر ڈاکہ ڈالنے کا ایک اور آمرانہ و فاشسٹ اقدام قرار دیا گیا اور اس عمل کے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری ملک کے جرنیل شاہی پر عائد کی گئی ۔

اجلاس میں پشتون قومی تحریک، پشتونخوا وطن کے عوام، پشتون افغان ملت اور محکوم اقوام کو درپیش موجودہ چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور پشتون قومی تحریک کے پارٹیوں کو درست صف بندی کرکے قومی ایجنڈے پر متحد ھونے اور پشتون، بلوچ قومی تحریکوں کا مشترکہ محاذ کی تشکیل کو وقت و حالات کی اولین ضرورت قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں