بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

جمعہ 29 مارچ 2024 13:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 13 امیدوار میدان میں رہ گئیٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر 7 اور خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں