بلوچستان یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے متاثرہ ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان

بدھ 17 اپریل 2024 21:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل پیرمحمدکاکڑ ،آغا ذوالفقار علی شاہ، ملک سعید لہڑی، عزیز احمد سارنگزئی، نعمت اللہ شمس خلجی ودیگر نے بلوچستان یونیورسٹی انجینئرنگاینڈ ٹیکنالوجی خضدار کی نااہل انتظامیہ کے جانب سے کلاس فور ملازمین کو ہراساں کرنے کی اور ان کے خلاف کاروائی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے یونیورسٹی کے ساکھ خراب ہونے اور طلبا اور طالبات کے قیمتی وقت ضائع ہونے کا خدشہ ہے انھوں نے کہا کہ کلاس فور ملازمین قلیل تنخواہوں پر سخت ڈیو ٹیاں سر انجام دیتے ہیں پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان یونیورسٹی کے بہتر ی کے انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کلاس فور ملازمین کو تنگ کرنا بند کرے ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں اگریونیورسٹی انتظامیہ نے کلاس فور ملازمین کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند اور ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان محنت کشوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے اور انشاء اللہ ان کے مسائل حل کرائے گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں