ًپاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، جمال شاہ کاکڑ

ؔمیاں محمدشہبازشریف کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے، رکن قومی اسمبلی

منگل 30 اپریل 2024 02:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات کے نئے دور کے آغاز کو مثبت عمل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح فعال ہے ،وزیراعظم شہبازشریف خود نگرانی کررہے ہیں ، آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے بھر پور اقدامات پاکستان کی معیشت کیلئے نیک شگون ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب اور وہاں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے نئے دور کے آغاز کو نیک شگون قراردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے، پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح فعال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت میاں محمدنوازشریف کے مشن کو وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کریگا ،کیونکہ مسلم لیگ(ن) کی ہمیشہ مضبوط معیشت کی پالیسی رہی ہے جس ملک کی معیشت مضبوط ہوں وہ ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے فہرست میں شامل ہوسکتاہے ،میاں محمدشہبازشریف کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں