گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب، چودہ نئے صوبائی وزراءنے حلف اٹھایا

جمعہ 19 اپریل 2024 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) گورنر ہاؤس کوئٹہ میں جمعہ کے روز بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں چودہ نئے صوبائی وزراءنے حلف اٹھایا۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

نئی صوبائی کابینہ کے وزراءمیں میر شعیب نوشروانی، میر سلیم احمد کھوسہ، ظہور احمد بلیدی، راحیلہ حمید خان درانی، میر محمد عاصم کرد گیلو، سردار عبدالرحمان کھتران، میر صادق عمرانی، میر علی مدد جتک، حاجی نور محمد دمڑ، سردار فیصل خان جمالی، بخت محمد کاکڑ، سردار سرفراز ڈومکی، میر ضیاءلانگو اور نوابزادہ طارق مگسی شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جواد احمد ڈوگر سمیت سیاسی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں