۵پاک افغان بارڈر پر بھی مسافروں کی سہولیات کیلئے جدیدسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ، لالہ یوسف خلجی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہاہے کہ پاک افغان بارڈر پر بھی مسافروں کی سہولیات کیلئے جدیدسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ آ نے اور جانے پشتونوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔ یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب بھارت سے ننکانہ صاحب آنے والے یاترین کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو ایک اچھااقدام ہے اسی طرح بلوچستان امن جرگے کامطالبہ ہے کہ پاک افغان باڈرچمن اورطورخم بارڈر پر بھی افغانستان جانے اورپاکستان آنے والوں کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان اورافغانستان کے عوام کی آپس میں رشتہ داریاں ہیںاور روزانہ کی بنیادپر ہزاروں کی تعداد میں پشتون عوام بارڈر کے دونوں جانب سفر کرتے ہیں لیکن بارڈر پر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان حکومتوں کوچاہئے کہ وہ آپس میں مل بیٹھ کر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک ہونے کی وجہ سے کسی بھی دشمنی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن جرگہ امن اوربھائی چارے کے فروغ اورقبائلی دشمنیون کے خاتمے کیلئے کام کرتا آرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارامطالبہ ہے کہ چمن اور طورخم بارڈر پرعوام کیلئے جدیدسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ بارڈرکے دونوں طرف آبادپشتونوں کو آنے اورجانے میں سہولت میسرآسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں