ڑ*واسا اور یونیورسٹی ملازمین و اساتذہ کی تنخواہیں ادا کی جائے، ایچ ڈی پی

ذ* دھاندلی زدہ صوبائی حکومت یہ تک طے نہیں کرسکی کہ ترجیحات کیا ہے، بیان

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

ٌکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں محکمہ واسا کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیحس اور دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کو عوام کے دکھ درد کا کوئی احساس نہیں یہاں کے اعلی ترین تعلیمی اداروں کے اساتذہ و ملازمین کئی ہفتوں سے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اب واسا ملازمین اسی درد اور تکلیف کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں جو حکومتی نا اہلی و نالائقی کی بدترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ پانی کی فراہمی اور ضروریات پوری کرنا حکومت اور واسا کا بنیادی فرض ہے مگر اس فرض کو پورا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ دھاندلی زدہ بے احساس صوبائی حکومت ہے جو آج تک یہ طئے نہیں کرسکی کہ اس حکومت کی ترجیحات کیا ہے بیان میں کہا گیا کہ لگتا ہے عوام سرکاری محکموں اور سیاسی جماعتوں کا پانچ سال تنخواہوں کی ادائیگی اور حکومتی نا اہلی کے خلاف احتجاج اور مظاہروں میں گزرے گی کیونکہ ان مسلط ممبران کو عوامی مسائل سے دلچسپی نہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مسائل میں اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دیگا بیان میں واسا ملازمین اور یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں و مراعات فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملازمین کے ساتھ گہری وابستگی کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں