ٌملک کی تباہی کے اصل ذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا الیکشن میں ٹکٹوں اور نشستوں کی خرید وفروخت

اتوار 12 مئی 2024 22:35

ٌ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ میر فاروق لانگو حافظ شبیر احمد مدنی حاجی صالح محمدمفتی نیک محمد فاروقی حافظ سردار محمد نورزئی مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر نے کہا ہے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کے پیچھے ستر سالہ حقائق ہیں قائد کے حکم پر جان نچھاور کرنے سے کوئی کارکن دریغ نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کے اصل ذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا الیکشن میں ٹکٹوں اور نشستوں کی خرید وفروخت لعنت کی بدترین قسم ہے ، نظریاتی سیاست میں ہی بقا ہے ، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی جیت کو پیسوں کی قوت سے ہار میں تبدیل کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی کوکھ سے خطرناک بحران نے جنم لیا ، سیاست میں مداخلت کے بغیر ملک کا استحکام مشکل ہے ۔ ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل کر کچھ لوگ مزید داغ دار ہوئے ۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے احتجاج کی آخری حدوں کو چھو لیں گے۔ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ قومی اور صوبائی نشستوں پر جیت چکی ہے۔ اب احتجاجی سیاست کے ذریعے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں