دھاندلی خلاف تحریک مزید وسعت پکڑیں گی اور عوام کا یہ مقدمہ منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے مولانا عبدالواسع

اتوار 12 مئی 2024 22:35

Wکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ملک کی موجودہ سیاسی حالت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاں کہ جمعیت علما اسلام میں یہ سکت ہے کہ وہ اکیلے ہی تحریک چلائیں ،ہم نے موثر انداز سے تحریک کا اغاز کیا ہے اور یہ تحریک مزید وسعت پکڑیں گی انھوں نے کہاں کہ جب تک عوام کا مقدمہ منطقی انجام تک نہیں پہنچاہیں گے تب تک بھرپور انداز میں میدان عمل میں ہوں گے انھوں نے کہاں کہ جمعیت علما اسلام کا ہر عوامی اسمبلی کا جلسہ اپنے پچھلے جلسے سے بڑا ہوتا ہیمختصر نوٹس پر لاکھوں لوگوں کی اجتماع جمع کرنا جمعیت علما اسلام ہی کی خاصیت ہے انھوں نے تحریک کے حوالے سے مزید مشاورت کے سلسلے میں جمعیت علما اسلام بلوچستان کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس سولہ مئی بروز جمعرات کو صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے جس میں اہم امور کے متعلق فیصلے متوقع ہے تمام ممبران مجلس عاملہ سے اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایات کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں