ایپکا زیارت اور ڈی سی آفس کے اسٹاف کی طرف سے ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کو الوداعی پارٹی دی گئی

منگل 30 اپریل 2024 19:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایپکا زیارت اور ڈی سی آفس کے اسٹاف کی طرف سے ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کو الوداعی پارٹی دی گئی۔

(جاری ہے)

الوداعی پارٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نجیب اللہ کاکڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشراف الدین، اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد حنیف نورزئی،سردار قاسم خان سارنگزئی،ایپکا زیارت کے صدر محمد ہاشم خان کاکڑ، ایپکا زیارت کے ممبرز اور ڈی سی آفس کے اسٹاف نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبادلہ اور جائے تعیناتی جاب کا حصہ ہوتے ہیں ضلع زیارت کے عوام نے جومحبت دی وہ کبھی نہیں بھول سکتا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں