موجودہ حکومت مزدوروں کی حقوق کیلئے ہر ممکن جدوجہد کررہی ہے ، بخت محمد کاکڑ

منگل 30 اپریل 2024 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے یوم مزدور کے عالمی کے موقع پر شکاگو کے مزدروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا عظیم دن ہے جو ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ قوموں کی تعمیر وترقی میں محنت کشوں کاکردار کسی طرح اہمیت رکھتا ہے موجودہ حکومت مزدوروں کی حقوق کیلئے ہر ممکن جدوجہد کررہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرینگے بلکہ مزدوروں کے شانہ بشانہ ہوکر حالات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائینگے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں مزدوروں کا بڑا کردار رہا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس دن کومنانے کا مقصد معاشرے میں مزدوروں کی اہمیت وافادیت کی طرف لوگوں کو توجہ دلا نا ہے مزدور کسی بھی معاشرے کا ایک اہم بنیادی اور اہم طبقہ ہوتی ہے جن پر معاشرے کی تعمیر وترقی کاانحصار ہوتا ہے یہ مزدور ہی ہے جو دن رات مسلسل محنت کر کے ملک اور صوبے کے تعمیر وترقی میں بھر پور حصہ ڈالتے ہیں سی پیک منصوبے میں مزدوروں کا کردار اہم ہوگا اس لئے ہم بلوچستان کے مزدوروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے حوالے سے ان کی ہر موقف کی حمایت کرتے ہیں کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی میں مزدوروں کا اہم کردار رہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ مزدوروں کی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے کیونکہ شہید زولفقار علی بھٹو نے ہمیشہ مزدوروں کے حوالے سے بات کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ جب تک ملک کی ترقی میں مزدوروں کی حقوق کو تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ مزدوروں کی حقوق کیلئے سب ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں