وزیر داخلہ بلوچستان کے بدامنی بارے کوتاہی برتنے والے افسران کومعطل کرنے کے احکامات ہوا میں اڑادیئے گئے

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) وزیر داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بدامنی کے حوالے سے کوتاہی برتنے والے افسران کومعطل کرنے کے احکامات ہوا میں اڑادیئے گئے صوبے میں بد امنی کے واقعات میں اضافے سے متعلق گزشتہ روز وزیرداخلہ کے دفتر کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکر ٹری داخلہ کو امن و امان کی بہتری اور ترجیحی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع خاص طور پر گوادر اور تر بت میں حالیہ بد امنی کے واقعات میں نا صرف انسانی جانوں کا نقصان ہوا بلکہ مالی نقصانات پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ، اس حوالے سے مراسلے میں ایڈ یشنل چیف سیکر ٹری داخلہ کو ہدایت جا ری کی گئی کہ بد امنی کے بڑھتے واقعات کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانا ناگزیر ہے بلکہ امن ومان کی بحالی میں کو تاہی برتنے والے افسران کے خلاف محکما نہ کارروائی کی جا ئے تاہم پولیس حکام نے افسران کومعطل کرنے بجائے صرف تبادلے کرکے وزیرداخلہ کے احکامات کو ہوا میں اڑاددیئے مراسلے میں بلو چستان کے تمام کمشنرز ،ڈپٹی کمشنر ز ، ڈی پی اوز اور ڈی آئی جیز کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ کسی بھی علا قے میں واقعات رو نماء ہو ئے انکی ذمہ داری مذکورہ بالا انتظامی افسران پر عائد ہو گی، ضمن میں کسی قسم کی کو تاہی بر داشت کی جائے گی اور نہ ہی کسی کے ساتھ کوئی رعایت بر تی جائیگی ، مراسلے کی کا پیاں آئی جی پو لیس بلو چستان، پرنسپل سیکر ٹری وزیر اعلیٰ بلو چستان ، سیکر ٹری اسمبلی، کمشنرز اور دیگر محکموں کو بھجوا دی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں