گیس پائپ لائنوںکی مرمت ،(آج) اور (کل )کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں گیس بند رہے گی

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں12اور 13مئی کو کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے گیس پائپ لائنیں متاثر ہوئی ہیں جن کی مرمت کرنا ناگزیر ہے گیس پائپ لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 12مئی کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی ، میاں غنڈی ، بروری روڈ ،سمنگلی روڈ، نواں کلی ،بلیلی ،ائیر پورٹ روڈ، کچلاک ، پشین ، زیارت ،حرمزئی ، کھڈ کوچہ ، مستونگ ،منگچر میں صبح 10بجے سے شام 6بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی جبکہ 13 مئی بروز پیر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ڈیرہ اللہ یار، ڈیرا مراد جمالی، اوستہ محمد ، صحبت پور، گڑہی خیرو ، سبی ڈھاڈر ، بیل پٹ، حاجی شہر، بھاگ، لہڑی، کھڈ کوچہ، مستونگ، منگوچر، قلات، مچھ، منگوچر، قلات، کولپور ، رخشاں، اسپزنڈ اور ان کے ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی بندرہے گی۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ا س دوران متبادل ایندھن کا بندوبست کرلیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں