ڑ*ایم پی اے عبیدگورگیج مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں، عبدالمنان صلاحی

ج* موصوف کو اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

اتوار 12 مئی 2024 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) سربراہ تحریک استحکام بلوچستان میر عبدالمنان صلاحی نے کہا ہے کہ ایم پی اے عبید گورگیج انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقہ کے عوام سے بیگانہ نظر آرہے ہیں ان کی تلاش اب جاری ہے ان کے حلقہ انتخاب کے عوام منتظر ہیں موصوف کہیں نہ کہیں سے نمودار ہو تاکہ وہ اپنے مسائل ان کے سامنے رکھ سکیں عوامی سطح پر یہ بھی محسوس کیا جارہا ہے اگر موصوف کے عوام سے دوری برقرار رہی پھر ان کا حلقہ انتخاب مزید پسماندگی اور کسمپرسی کا شکار ہوجائے گا اہم نقطہ حقیقت یہ ہے ان کے حلقہ انتخاب کے ووٹرز پرنس آغا عمر جان احمد زئی ، میر سردار خان رند، اور میر حاجی علی مدد جتک کے کہنے پر انہیں ووٹ دیئے اور ان کی کامیابی کو یقینی بنایا حالانکہ موصوف ایم ی اے کی اس حلقے میں وکئی پہچان ہی نہیں تھی اب سوبات کی ایک بات موصوف کو اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں