ایپکا بلوچستان کے سابق صدر دادمحمد بلوچ کے ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 23:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) بلوچستان کے زیر اہتمام ایپکا بلوچستان کے سابق صدر دادمحمد بلوچ کے ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب ایوب اسٹیڈیم کے ابرار ہال میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت ایپکا پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کاشمیری نے کی جبکہ مہمان خاص ایپکا بلوچستان کے سابق صدراور فخر ایپکا داد محمد بلوچ تھے اسٹیج سکرٹری کے فرائض ایپکا کے صوبائی رہنماء حافظ امان اللہ زہری اور عبدالرازق ملازئی نے سرانجام دیئے تقریب میں ایپکا پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کاشمیری، مرکزی نائب صدر سکندرعلی بھنگر، رفیق احمد جتوئی، ایپکا کے مرکزی رہنماء غلام سرورخان، ایپکا پاکستان کے ایپکا کے مرکزی نائب صدرمحمد خالد علوی، میڈیا کوارڈینیٹر اقراراحمد، ایپکا سندھ کے صدر مقبول مہر ،ایپکا کے پی کے کے صدر ممتاز علی خان ،ایپکا کے پی کے کے سینئر نائب امتیاز شیخ، ایپکا بلوچستان کے پیرامڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام زہری، پیرا میڈیکل فیڈریشن کے صدر رحمت اللہ دہوار، ایپکا کے صوبائی عہدیداروں ایپکا کے مرکزی نائب صدر ملک بور محمد بازئی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبداللہ بلوچ ،ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری اورجنرل سکریٹری ارباب عبدالخالق کاسی کے علاوہ کارکنوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی مہمانوں کی جلسہ گا آمد سے قبل قائدین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے فضاء میں کبوتر چھوڑے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کاشمیری ،ایپکا بلوچستان کے سابق صدر داد محمد بلوچ، ایپکا کے صوبائی صدر حاجی اصغر بنگلزئی، ایپکا کے مرکزی سینئر نائب سکندر علی بھنگر،رفیق احمد جتوئی ،محمد خالد علوی، ایپکا کے پی کے کے صدر ممتاز علی خان، ایپکا سندھ کے مقبول احمد مہر صوبائی جنرل سیکرٹری عبداللہ خان صافی ،سول سیکرٹریٹ اسٹاف کے صدر کامریڈ یونس زہری،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام زہری،پیرامیڈیکل فیڈریشن کے صدر رحمت اللہ دہوار، رحمت اللہ زہری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دادمحمدبلوچ نے ملازمین کے ساتھ ہونے ہرظلم و ستم ، سرکاری ملازمین کی مراعات میں تفریق پر انہوں نے توانا آواز بلند کی اور سرکاری ملازمین کو اپنے حقوق کیلئے آوازبلند کرنے کیاشعور دیا۔

انہوں بلوچستان کے قریہ قریہ جاکر ملازمیں کو ایپکاکے پلیٹ فارم سے متحد کرنے کیلئے کوشش کی دادمحمد بلوچ نے 2010 میں بلوچستان سے ایپکا کے ورکرز کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے تاریخی لانگ مارچ کیا اسی لانگ کی بدولت سرکاری ملازمیں کے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ ہو ،ا اپ گریڈیشن کی تحریک میں جیل میں قیدوبند کی صعوبتوں اور پولیس کے لاٹھی چارج کا مقابلہ کیا داد محمد بلوچ نے کٹھن اور مشکل حالات میں ایپکا کی قیادت سنبھالی ایک کامیاب کمانڈر کی مانند انہوں نے بصیرت سے حکومت کو اپنے مطالبات منوانے پر مجبور کردیا ۔

مرکزی سکریٹری جنرل اورنگزیب کاشمیری نے کہا کہ ملازمین اور خصوصا ایپکا کے جیالے آنے والے کٹھن اور سخت حالات کے مقابلہ کیلئے ابھی سے تیاری کریں حکومتی اقدامات اور اور فرمائشوں سے معلوم ہوتا ہے کہ سرکاری ملازمین سے انکی تمام تر مراعات چھین لی جائیں گی لیو انکیشمنٹ،کمیونیکیشن میں کمی اور پنشن کا خاتمہ یہ سب کچھ کرنے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اپنے جوانی اور توانائیاں حکومتی مشینری چلانے میں صرف کرتے ہیں 60سال کی عمرمیں ریٹائرمنٹ کے بعد انکے بڑھاپے کا وحد سہاراپنشن ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ حکمران ملازمین کا یہ آخری سہارا چھین لینا چاہتے ہے ہم حکومت کو کہنا چاہتے ہیں کہ ہم سرکاری ملازمین کے مراعات کو ختم کرنیکی ہرگز اجازت نہیں دیں گے 17 مئی کواسلام آباد میں تمام تنظیموں کااجلاس ہے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے بجٹ اجلاس سے قبل ملک بھرکے ملازمین اسلام آباد کا رخ کریں گے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں