ج*مسلم لیگ(ن) کے کسی تفریق کے بغیر ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے، فاطمہ خان

بدھ 22 مئی 2024 20:15

Uکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی صوبائی رہنمافاطمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے کسی تفریق کے بغیر ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے ،مسلم لیگ(ن) واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہردور میں ہر دور تمام طبقات کی بھرپو ر ترجمانی کی ہے وزیراعظم شہبازشریف کے دور اقتدار میں دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ سفارتی تجارتی اور کاروباری تعلقات کو بہتر کیا دنیا بھر کو پاکستان کا پرامن چہرہ دکھایا اور یہ پیغام دیا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام نہ صرف امن پسند ہیں بلکہ انسانی اقدار کے فروغ کی بھی داعی ہیں،پارٹی کے صوبائی صدر و گورنر بلوچستان اور پارٹی کے صوبائی وزراء عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلائیں گے ۔

یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں فاطمہ خان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ ریلیف میسر آئے گاپٹرولیم اور بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسز میں بھی کمی جائے ،یہ عام تاثر ہے کہ جب پٹرولیم کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو خاص طورپر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میںیکدم کئی گنا اضافہ ہوجاتاہے جبکہ قیمتیں نیچے ہونے پر کسی طرح کی کمی نہیں کی جاتی، حکومت قیمتوںمیں کمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر میکنیزم بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن)مخلوط صوبائی حکومت کا حصہ ہے مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی عوام کو درپیش مسائل کے حل اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تما م دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ فاطمہ خان نے کہاکہ پارٹی کے صوبائی صدرو گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل وفاق میں بلوچستان کے مقدمے کو موثراندازمیں پیش کرتے ہوئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے میںاپناکرداراداکریں گے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں