خواجہ فرید یونیورسٹی میں بلیک ڈے پوسٹر ڈیزائننگ اور تقاریر ی مقابلوں کا انعقاد

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:48

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) خواجہ فرید یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کی طرف سے طلبا میں ہندوستان کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی آگہی بڑھانے کے لئے بلیک ڈے پوسٹر ڈیزائننگ اور تقاریر کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے طلبا نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بلیک ڈے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیر کا مستقبل کشمیریوں کی رائے کے مطابق طے ہونا چاہیے،  کشمیر میں مسلم اکثریت ہے اور کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہندوستان کے کشمیر پر بلاجواز غاصبانہ تسلط کو ہم سب مسترد کرتے ہیں اور اقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے، تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں