چلتے ٹرالوں سے قیمتی ادویات چوری کرکے افغانستان سمگلنگ کرنیوالا پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، 17کروڑ کا مال مسروقہ برآمد

ملزمان پنجاب کی ہائی ویز سے ٹرالوں سے قیمتی میڈیسن اور دیگر سامان چوری کرکے ڈیرہ اسماعیل منتقل کرتے تھے، ڈی پی او کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 23 فروری 2019 14:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پنجاب کی ہائی ویز پر چلتے ٹرالوں سے سامان لوٹنے والا بین الصوبائی پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،سترہ کروڑ کا مال مسروقہ برآمد ملزمان پنجاب کی ہائی ویز سے ٹرالوں سے قیمتی میڈیسن اور دیگر سامان چوری کرکے ڈیرہ اسماعیل منتقل کرتے تھے بعد ازاں افغانستان سمگلنگ کردیتے تھے ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کھا کہ ہماری پولیس کے جوان تین ہفتوں سے پنجاب کے مختلف شہروں میں ان ملزمان کا پیچھا کررہے تھے پانچ رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے ملزمان میں محمد ارشد ضلع جھنگ، زمان خان ضلع مردان، محمد ایوب جنوبی وزیرستان، گل کلام ڈیرہ اسماعیل خان اور عبدالشکور ڈیرہ اسماعیل خان شامل تھے ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او پولیس کے جوانوں کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں