سعودی مملکت میں ٹرک ڈرائیورز کو وارننگ جاری کر دی گئی

مٹی یا ریت لے جانے والے ٹرکوں اور لوڈنگ گاڑیوں کے عقبی حصے کو نہ ڈھکنے پر 900 ریال تک جرمانہ ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 21 فروری 2020 17:04

سعودی مملکت میں ٹرک ڈرائیورز کو وارننگ جاری کر دی گئی
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2020ء) سعودی عرب میں ٹرک اور لوڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیور کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق مٹی یا ریت لے جانے والے ٹرکوں اور لوڈنگ گاڑیوں کے عقبی حصے کو نہ ڈھکنا ایک سنگین ٹریفک خلاف ورزی ہے جس کے ارتکاب پر کم از کم 500ریال اور زیادہ سے زیادہ 900ریال کا جرمانہ بھُگتنا ہو گا۔محکمہ ٹریفک کے مطابق اس خلاف ورزی پر ٹرک اور لوڈر گا ڑیوں کو پولیس کی جانب سے مخصوص عرصے کے لیے ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔

ریت یا مٹی سے بھرے ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو عقبی حصے کو کسی ترپال سے اس طرح ڈھانپنا ہو گا کہ مٹی اور پتھر ہوا کے باعث سڑک پر نہ پھیلیں۔ جبکہ لوڈنگ گاڑیوں اور ٹرک میں مقررہ مقدار سے زائد سامان یا اشیاء رکھنے پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ۔ واضح رہے کہ سعودی ٹریفک کی جانب سے چند روز قبل خبردار کیا گیا ہے کہ ڈرائیورز کو گاڑی ریورس کرنے کے معاملے میں بھی بہت احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

اگر کوئی ڈرائیور ایک خاص حد سے زیادہ گاڑی ریورس کرتا ہے تو پھر اُسے جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عام سڑک پر 20 میٹر سے زیادہ فاصلے تک گاڑی ریورس کرنے کی اجازت نہیں ہے، اگر کوئی اس ضابطے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اُسے 150 سے 300 ریال تک ٹریفک جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔ ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر صارفین کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر کسی ڈرائیور کو سڑک کے پچھلی جانب کسی مقام پر مُڑنا ہو جس کا فاصلہ 20 میٹر سے زائد ہو تو ایسی صورت میں اُسے چاہیے کہ سیدھا آگے جا کر اگلے یوٹرن سے مُڑ کر واپس آئے ،نہ کہ گاڑی ریورس چلائے۔

خلاف ورزی نوٹ ہونے کی صورت میں اسے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ کیونکہ سڑک پر رش ہونے کے باعث ریورس گاڑی چلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ جرمانے کا فیصلہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار اپنی مرضی سے کرے گا جو کہ ٹریفک رش اور وقت کے حساب سے کیا جائے گا۔ جبکہ انڈر پاس میں سے گزرتے وقت گاڑی کی ہیڈ لائٹس روشن رکھنا لازمی ہو گا۔ جو لوگ اس خلاف۔ ورزی کے مرتکب ہوں گے، اُنہیں 900 ریال کا بھاری جرمانہ عائد ہو گا، جو کہ پاکستانی کرنسی میں 37 ہزار روپے کی رقم بنتی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں