رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور امین آباد کا رہائشی پاک فوج کا جوان وطن عزیز پر قربان ہوگیا

منگل 11 جنوری 2022 12:04

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور امین آباد کا رہائشی پاک فوج کا جوان وطن عزیز پر قربان ہوگیا‘ امین آباد کا سپوت حوالدار سید محمد راشد خیبرایجنسی میں دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔

(جاری ہے)

شہید سیدمحمدراشد نے سوگواروں میں 4 بچے اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔شہید کی نمازجنازہ امین امین آباد ہائی سکول میں ادا کی گئی‘ اس موقع پر فوج کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں