نواز شریف کی رہائی پر جشن

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:40

رحیم یار خان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف‘ مریم نوازاورکیپٹن(ر) صفدرکی رہائی کی خوشی میں (ن) لیگی ممبرمیونسپل کمیٹی کاکارکنوں کے ہمراہ جشن‘ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ممبرمیونسپل کمیٹی غلام فریدبرڑہ ‘ چوہدری وحیدامتیازگل ودیگرنے کارکنوں کے ہمراہ نوازشریف‘ مریم نوازاورمحمدصفدرکی رہائی کاجشن مناتے ہوئے کہاکہ (ن) لیگ کے قائدین کی رہائی عوام کی جیت ہے‘ (ن) لیگ آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اورقائدسے والہانہ محبت کرنے والے ورکرزاس خوشی کے موقع پرقائدین سے محبت کاثبوت دے رہے ہیں۔

اس موقع پرممبرزمیونسپل کمیٹی رانامحمدامجد‘ رفیق کمبوہ سمیت محمدعرفان‘ عبیدسومرو‘ رئیس شبیربرڑہ‘ ڈاکٹرراشدارائیں‘ ضامن حسین جٹ‘ شاہدحسین برڑہ ‘ رفیق احمدبرڑہ‘ منورسانگی‘ مرزامریدحسین مغل‘ آصف ندیم کمبوہ‘ راناشفیع‘ حافظ فرازبرڑہ پہلوان‘ عدیل برڑہ‘ محمدارشدچوہان‘ آصف علی برڑہ‘ محبوب عالم نوناری‘ محمدسرورچوہان ‘ محمدنعیم ‘ ممحمدراشد‘ محمدعابدحسین ودیگرموجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں