سال سے گنبد خصریٰ کو رنگ کرنے کی سعادت حاصل کرنا اور میرے دل میں ملنے والے اس قرار اور راحت کو چھوڑ کر کچھ اور لینے کی خواہش ہی نہیں ہے ٴْالحاج نور محمد

اتوار 26 جنوری 2020 16:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) 45سال سے سعودی عرب میں مقیم گنبد خضریٰ کو رنگ کرنے کی سعادت و اعزاز رکھنے والے الحاج نور محمد فیصل آبادی کا کہنا ہے کہ میں قطعی طور پر رنگساز نہیں تھا پاکستان میں میرا لکڑی کا بڑا کاروبار تھا.

(جاری ہے)

جوانی میں عمرہ کرنے گیا اور پھر وہیں کا ہو کر رہ گیا انھوں نے کھا کہ آپ صلی اللہ وسلم کی نظر کرم نے زندگی ہی بدل دی میرے دل میں ملنے والے اس قرار اور راحت کو چھوڑ کر کچھ اور لینے کی خواہش ہی نہیں ہے انھوں نیرحیم یارخان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ فرید ? عاشق رسول اور بڑے رتبے والے انسان ہیں.اللہ ہر زبان سنتا سمجھتا اور دعائیں قبول کرنے والا ہی.

زبانیں اظہار کا ذریعہ ہیں سرائیکی زبان میٹھی یہاں کے لوگ مہمان نواز، پرخلوص محبت و احترام کرنے والے ہیں. پاکستان بالخصوص سرائیکی وسیب عاشق رسول صوفیا کی پرامن دھرتی ہیاس موقع جام ایم ڈی گانگا اور دیگر بھی موجود تھے ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں