رحیم یار خان، پیٹرول پمپ پر 9 افراد کا قتل، مدعی کا شامل تفتیش ہونے سے انکار

مدعی کے انکارپرقانونی پیچیدگی کاجائزہ لے رہے ہیں، پولیس حکام کی گفتگو

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:15

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) رحیم یار خان میں 9 افراد کے قتل کے مدعی نے شامل تفتیش اور گواہی دینے سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 4 روز قبل قتل کیے گئے 9 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولین کے بھائی کی جانب سے درج کروایا گیا تھا تاہم اب کیس نے نیا ر خ اختیار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمے کے مدعی نے شامل تفتیش ہونے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ وہ کسی سے جھگڑانہیں چاہتے، معاملہ اللہ پر چھوڑدیاہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کے انکارپرقانونی پیچیدگی کاجائزہ لے رہے ہیں، ملزمان کو مقتولین پر مخبری کا شک تھا اس لیے انہوں نے بدلہ لینے کے لیے قتل کیا۔علاوہ ازیں مدعی کے شامل تفتیش ہونے سے انکار کے بعد رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کیس میں مدعی بننے کو تیار ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ مقتولین کے ورثا شریف لوگ ہیں وہ مدعی بننے کو تیار ہیں، میری عدالت اورپولیس کو سکیورٹی کے لیے دی گئی درخواست انڈھڑ گینگ کے پاس پہنچ گئی، گینگ نے مجھے وہی درخواست کے دستاویز بمعہ دھمکی بھیجے ہیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں