عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان

بدھ 3 اپریل 2024 18:00

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے مقرر کردہ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس اور ہائی ویز پولیس کے افسران و اہلکاران اپنی تحصیلوں میں بس سٹینڈ اور مختلف شاہرات پر اندرون وبیرون اضلاع سے آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں سے کرایوں، بس عملہ کے رویہ بارے استفسار کریں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں ٹرانسپورٹرز کو حراست میں لیتے ہوئے گاڑی کو ضبط کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی، کرایوں پر عملدرآمد، اوولوڈنگ و اوورچارجنگ کی روک تھام اور بس سٹینڈ ز پر مسافروں کی سہولت کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے ہمراہ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضلع بھر میں خصوصی ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع کی چاروں تحصیلوں میں بس سٹینڈ اور مختلف شاہرات پر چیکنگ کے لئے 4 سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ تمام بس سٹینڈ، بکنگ پوائنٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں جس میں ضلعی انتظامیہ شکایات سیل نمبر سمیت سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا نمبر بھی آویزاں ہو ں گے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں