راجن پور، سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق، پانی گھروں میں داخل

منگل 12 جولائی 2022 18:40

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2022ء) سیلابی پانی راجن پور کی متعدد بستیوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ایک بچی سمیت دو افراد ڈوب کر جاں بحق بھی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلابی پانی روجھان کی بستیوں بستی کالو، بستی جونیہ، بستی علم دین اور بستی سیلاف میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں بنے ہوئے گھر زیر آب آگئے ہیں، گھروں میں رکھا ہوا سامان پوری طرح پانی میں ڈوب گیا ہے اور علاقہ مکینوں کو سخت ترین دشواری کا سامنا کرنا پڑ ا ۔علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ سیلابی پانی کے باعث پل دھندی کے قریب واقع حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد پانی پوری شدت سے علاقے میں داخل ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں