راجن پور،فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ڈاکو ہلاک

منگل 7 مئی 2024 14:27

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) پولیس ذرائع کے مطابق وارادت کی نیت سے آنے والے لنڈ گینگ کا پولیس کا تعاقب دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں خطرناک ڈاکو منظور لنڈ ہلاک ،دو خطرناک ڈاکو عیسیٰ لنڈ ، بشیر لنڈ شدید زخمی ڈاکودیگر ساتھیوں کے ہمراہ کچہ لنڈ راجن پور کی طرف فرار ہوگئے، پولیس کا سرچ آپریشن جاری ،ڈاکو موضع قادر پور سے ایک گارڈ کو زخمی کر کے جارہے تھے کہ پولیس نے فوری تعاقب کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کیاخطرناک ہلاک ڈاکو منظور لنڈ اور زخمی ڈاکوؤں کا تعلق لنڈ گینگ سے ہے زخمی ڈاکو عیسیٰ،بشیر لنڈ ایلیٹ ملازمان کو زخمی کرنے کی واردات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے،ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف اور متعدد گولیوں سے بھرا بیگ بھی برآمد ہوا ہے

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں