پوٹھوہار میں بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے بڑی تعداد میں سمال ڈیمز کے قیام کی ضرورت ہے، ڈائریکٹر شعبہ تحفظ اراضیات محکمہ زراعت پنجاب
خطہ پوٹھوہار میں مزید 100 سمال ڈیمز تعمیر کیے جا سکتے ، ماہرین
جمعہ 17 اگست 2018 19:51
(جاری ہے)
ماہرین نے کہاکہ خطہ میں پانی کی آمد زیادہ جبکہ ذخیرہ کرنے کے استعدا د کار کم ہونے کی وجہ سے پانی کا ضیاع ہو رہاہے جس پر توجہ کی خاص ضرورت ہے ۔اسی طرح منی اور سمال ڈیمز کے قیام کی بدولت نہ صرف زمینی کٹائو روکا جاسکتا ہے بلکہ ضائع ہونے والے پانی کا سود مند استعمال کر کے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پانی کے ذخائر کی بدولت زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنی(واٹر ری چارجنگ ) میں بھی از حد معاونت حاصل کیا جا سکتی ہے ۔
ماہرین نے کہاکہ زرعی زمینوں کی آبادکاری سے دیہی علاقوں سے آبادی کی شہروں کو نقل مکانی ازخود رک سکتی ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں ہی روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔ زرعی ماہرین کی ٹیم کے ایک سروے کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں اپریل سے جون اور اکتوبر سے دسمبر تک فصلات کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور اسے قابل قدر زرعی آبپاشی کے استعمال میں لایاجائے ۔ماہرین کے مطابق پوٹھوہار میں سالانہ 3.5ملین ایکڑ فٹ بارشی پانی بچایا جا سکتا ہے تاھم اس وقت صرف اعشاریہ دس ملین ایکڑ فٹ پانی منی ڈیمز ،سمال ڈیمز اور تالابوں کے ذریعہ استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے جبکہ باقی ماندہ 3.4 ملین ایکڑ فٹ پانی مختلف دریائوں میں بہہ کر ضائع ہو جاتا ہے ۔ ڈائریکٹر شعبہ تحفظ اراضیات محکمہ زراعت پنجاب غلام اکبر ملک نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ تحفظ اراضیات محکمہ زراعت پنجاب اور پنجاب حکومت مختلف علاقوں میں منی ڈیمز اور سمال ڈیمز کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے ۔اس مقصد کے لیے خطہ پوٹھوہار میں مزید ہزاروں منی ڈیمز اور بڑی تعداد میں سمال ڈیمز کے قیام کی ضرورت ہے تاکہ بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ زمینی کٹائو کی بھی روک تھام کی جا سکے اور خطے میں زرعی آبپاشی کو جدید تر بنایا جا سکے ۔انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب حکومت نے کسان پیکیج کے تحت پوٹھوہار ریجن میں 102 منی ڈیمز، 174 پانی محفوظ کرنے کے لئے تالاب، 39 واٹر ٹینکس، 192 سپل ویز، 198 آئوٹ لٹس، 81 پشتہ جات اور 29 بند بنائے اور ان تمام سکیموں پر 80 فیصد سبسڈی دی گئی۔ اس کے علاوہ رعائتی قیمت پر کاشتکاروں کی ناہموار زمین کو بلڈوزروں کے ذریعے ہموار کر کے قابل کاشت بنا یا گیا۔ غلام اکبرملک نے قومی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پانی کے ذخائر کے قیام اور زمینی کٹائو کے روک تھام کے اقدامات کی بدولت کسان پیکیج کے تحت پوٹھوہار ریجن میں 32 ہزار 1 سو 90 ایکڑ رقبہ کو قابل کاشت بنایا گیا ۔ اس سے پہلے بھی شعبہ تحفظ اراضی محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے 1200 سے زائد منی ڈیمز بنائے گئے تھے۔ انہو ں نے اے پی پی کو بتایاکہ منی ڈیمز اور تالابوں کی تعمیر سے موسمیاتی تبدیلیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے اور ان اقدامات کی بدولت زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو نا شروع ہو گئی ہے جبکہ ان علاقوںمیں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور ماہی پروری اور گلہ بانی کے شعبے کو تقویت مل رہی ہے ۔ یہ اقدامات دیہی ترقی کے لئے بہت بڑی مثبت تبدیلی کی حیثیت رکھتے ہیں۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی، جنرل سید عاصم منیر
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع ..
راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر ای کامرس سیمینار
اسلام آباد پولیس وفد کا تھانہ بنی کا دورہ، ایس ایچ اوتھانہ بنی انسپکٹر تہذیب الحسن نے اسلام آباد پولیس ..
راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار
راولپنڈی، پولیس کی جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی
منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کا الزام ثابت
راولپنڈی، پولیس کی2الگ الگ کاروائیوں میں بنک ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6ملزمان ..
راولپنڈی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کااختتام پذیر
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار