میٹرک کے سالانہ امتحان میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طالبعلم طلال بن طارق نے 1087نمبر لیتے ہوئے راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
طلباو طالبات کا امتحانی نتا ئج میں پوزیشنیں حاصل کرنا خوش آئند ہے ،جو طلباء و طالبات پوزیشن حاصل نہیں کر سکے وہ سخت محنت اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں،سردار تنویر الیاس
ہفتہ 21 جولائی 2018 18:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں بھر پور ترقی کے لیے اساتذہ اور والدین کی مشترکہ کاوشوںسے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
انہوں نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کی طرف یہ آپ کا پہلا قدم ہے اور محنت کا سفر جاری رکھیں تاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں تعریفی اسناد ،میڈلز اور لیپ ٹاپ دینے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن و کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) سیف انجم ،سیکرٹری راولپنڈی بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر ،کنٹرولر امتحانات عابد حسین کھرل، ممبر ان بورڈ ،تعلیمی اداروں کے سربراہان،اساتذہ ،پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔نگراں صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ دور جدید میں بہت سے نئی فیلڈ موجود ہیں طلباء و طالبات کوسوشل سائنس کی طرف جانا چاہیں جن کا اس وقت زیادہ سکوپ ہے ۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں پوٹھوہار یونیورسٹی کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر بڑھانے کے لیے ہنگامی بنیاوں پر کام کرنا ہوگا اور نگراں سیٹ اپ کے بعد بھی پانی کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا ء و طالبات میں 30.30ہزار روپے ذاتی طور پر دینے کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پر چیئر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن و کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی نوجوان نسل سے ملک پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے اگر ہمیں ترقی کی منازل طے کرنی ہے تو ہمیں آنے والی نسلوں کو تعلیم دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بہتر بنانے کے لیے نوجوان نسل کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ملک و قوم کا نام روشن ہوسکے۔تقریب کے آخر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ طالبات میں تعریفی اسناد ،میڈلز اور لیپ ٹاپ دئے گئے۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی، جنرل سید عاصم منیر
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع ..
راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر ای کامرس سیمینار
اسلام آباد پولیس وفد کا تھانہ بنی کا دورہ، ایس ایچ اوتھانہ بنی انسپکٹر تہذیب الحسن نے اسلام آباد پولیس ..
راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار
راولپنڈی، پولیس کی جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی
منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کا الزام ثابت
راولپنڈی، پولیس کی2الگ الگ کاروائیوں میں بنک ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6ملزمان ..
راولپنڈی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کااختتام پذیر
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار