راولپنڈی کینٹ ، ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 40لاکھ روپے جرمانہ
سال 2018کے ابتدائی چھ ماہ میں کھانوں کے 3896 سیمپلز اکٹھے کیے گئے ،متعد د فوڈ آئوٹ لیٹس کو سر بمہر کیا گیا
اتوار 15 جولائی 2018 16:50
(جاری ہے)
ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ فوڈ برانس نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی پر 80فوڈ آئوٹ لیٹس کو انتباہی نوٹسز جاری کرتے ہوئے 219,000 روپے جرمانہ کیا ۔
انہوں نے بتایاکہ چیف فوڈ انسپکٹر وارث بھٹی نے دیگر انسپکٹرز اور عملے کے ہمراہ نے ناقص صفائی پر متعدد فوڈ آئوٹ لیٹس کو 20لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا ۔قیصر محمود نے سرکاری خبر رساں ادارے کو ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی سبطین رضا کی ہدایت پر فوڈ برانچ کی خصوصی ٹیموں نے صدر ،پشاور روڈ ،قاسم مارکیٹ ،چوہڑ ،الہ آباد ،مصریال ،ٹنچ بھاٹہ ،پیپلز کالونی ،چونگی نمبر 22،بکرا منڈی اور دیگر علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر فوڈ آئوٹ لیٹس پر کھانوں کا معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر چھاپہ مار ٹیموں نے ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور وکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی عدم موجودگی پر جرمانے بھی کیے ۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ فوڈ برانچ نے گذشتہ ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 191,000 روپے جرمانہ کیا جبکہ 135فوڈ آئوٹ لیٹس کو انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے اور 9فوڈ آئوٹ لیٹس کو سر بمہر کیا گیا ۔اس موقع پر چھاپہ مار ٹیموں نے کھانوں کے 150سیمپلز اکٹھے کیے اور غیر معیاری کھانوں پر 100,000 روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ فوڈ برانچ کی ٹیمیں ہوٹلز اور ٹی سٹالز میں صفائی کے ساتھ ساتھ دودھ کے معیار کو بھی چیک کرتی ہیں ۔اسی حوالے سے دودھ کے 592 نمونے بھی اکٹھے کیے گئے جن میں سے 210نمونوں کی رپورٹ مل گئی ۔قیصر محمود نے بتایاکہ اس عرصہ میں دودھ سپلائی کرنے والی 110گاڑیوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی اور ناقص معیار پر 11500 لٹر دودھ ضائع کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں سے ناقص اور غیر معیاری جو س کی 2000 بوتلیں قبضہ میں لے کر تلف کی گئیں ۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی، جنرل سید عاصم منیر
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع ..
راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر ای کامرس سیمینار
اسلام آباد پولیس وفد کا تھانہ بنی کا دورہ، ایس ایچ اوتھانہ بنی انسپکٹر تہذیب الحسن نے اسلام آباد پولیس ..
راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار
راولپنڈی، پولیس کی جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی
منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کا الزام ثابت
راولپنڈی، پولیس کی2الگ الگ کاروائیوں میں بنک ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6ملزمان ..
راولپنڈی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کااختتام پذیر
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار