25 جولائی کو نیا پاکستان بنے گا ، عمران خان ملک کے وزیراعظم ہونگے ، شیخ رشید احمد

پی ٹی آئی حکومت میں آ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،کرپشن کو جڑ سے ختم کر دینگے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پیر 16 جولائی 2018 18:53

25 جولائی کو نیا پاکستان بنے گا ، عمران خان ملک کے وزیراعظم ہونگے ، شیخ رشید احمد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ریل ویو ہائوسنگ سوسائٹی گلزار قائد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو نیا پاکستان بنے گا اور عمران خان ملک کے وزیراعظم ہونگے پی ٹی آئی حکومت میں آ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور کرپشن کو جڑ سے ختم کرینگے۔

ملک کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو اڈیالہ جیل میں ہیں ان سے غریب عوام کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ لاہور اور پورے پاکستان کی عوام نے چوروں کے لئے سٹرک پر نہ نکل کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔میرے مخالف امیدوار کا بھی منشیات کا کیس عدالت میں کھل گیا ہے اور 21 جولائی کو ایک اور چور کو اڈیالہ بھیجیں گے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی حکومت میں آ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور کرپشن کو جڑ سے ختم کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی۔ حکومت میں آنے کے بعد نوجوانوں کے لئے روز گار فراہم کرینگے۔ گزشتہ روز ریل ویو ہائوسنگ سوسائٹی گلزار قاء کے چیئرمین چوہدری بابرحسین ، سابق امیدوار حلقہ پی پی 13 وقاص بابر چوہدری ، راجہ ضمیر اختر، چوہدری زبیر،شبیر تنولی ،راجہ یاسر ایڈووکیٹ کی قیادت میں جلسہ عام منعقد کیا گیا ۔ جلسہ سے حلقہ این اے 60 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد،پی پی 13 سے پی ٹی آئی کے امیدوارچوہدری امجد ،چوہدری عدنان ، چوہدری وقاص بابر نے بھی خطاب کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں