نواز شریف مشکل میں اپنی غلطیوں سے پھنسے،خلاف فیصلہ آنے پر عدالت میں لڑیں ، عدالت سے نہیں لڑیں، چودھری نثار
میں نے (ن) لیگ سے اس طرح وفاداری نبھائی جیسے سگا بھائی نبھاتا ہے، جس امیدوار کو بلے کے نشان پر کھڑا کیا جا رہا ہے اس نے ساری عمر پارٹیاں تبدیل کرنے میں گزاری ، ملک کو درپیش خطرات اور اقتصادی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، جلسے سے خطاب
ہفتہ 21 جولائی 2018 22:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم چودہ پندرہ افراد نوازشریف کو آگے لائے، میرے سوا سب ن لیگ چھوڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مشکل میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے پھنسے ہیں۔چودھری نثار نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو کہا مشکل میں اپنے مخالف کم کرنے چاہئیںلیکن نواز شریف نے خود لکھ کر دیا کہ عدالت میرا کیس سنے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ آ گیا ہے تو پھر اسے عدالت میں لڑیں عدالت سے نہیں لڑیں۔انہوں نے کہا کہ میں چپ بھی رہ سکتا تھا لیکن میں نے سچی بات کہی، یہ نواز شریف کا کام تھا کہ خوشامدیوں کی نہ سنتے میری بات سنتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا اگر ٹکٹ چاہئے تو درخواست دو، میں نے کہا آپ لاہور کے ہو تو میں پوٹھوہار سے ہوں درخواست نہیں دوں گا۔انہوں نے کہاکہ جس امیدوار کو بلے کے نشان پر کھڑا کیا جا رہا اس نے تو ساری عمر پارٹیاں تبدیل کرنے میں گزاری ہے ،ْیہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں میرے ساتھ نیچے ایم پی اے آیا تھا ،ْبینظیر بھٹو آئی تو ان کیساتھ شامل ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور میں سکول کے زمانے سے ہم دوست ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ چودھری نثار کہے گا تو ٹکٹ دوں گا، میں نے کہا میں عوام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا، میں نے سیاست میں صرف دوست کمائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کو درپیش خطرات اور اقتصادی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ موجودہ درپیش مسائل سے کوئی بھی سیاسی جماعت اکیلے نمٹنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جیپ کے نشان کا کسی ادارے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا مشکل ترین الیکشن ہے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت بنانے والی پارٹی کو مشکل ترین اقتصادی صورتحال کا سامنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محتسب پنجاب نے پراپرٹی منتقلی یا فرد وغیرہ کے لئے ہیلپ لائن 1050 متعارف کروا دی
راولپنڈی،شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری
راولپنڈی،شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنیوالی2ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
آرپی اوراولپنڈی کی کھلی کچہری
ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیموں کا تاجر دوست سکیم کے تحت ٹیکس کے نظام کو شفاف بنانے کے لئےشہر و کینٹ کے علاقوں ..
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، آغا ظہیر ..
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز وزیراعلی پنجاب کے گڈ گورننس پروگرام پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں'کمشنر ..
ڈپٹی کمشنرز وزیر اعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس پروگرام پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں، کمشنر راولپنڈی ..
ڈپٹی کمشنر مری کا شہر میں صفائی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کیپیٹل لائیسیم سکول سکستھ روڈ میں ستھرا پنجاب صفائی آگاہی سیشن کا انعقاد
راولپنڈی پولیس نے چوری، منشیات فروشی، شراب سپلائی و غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 11ملزمان کو گرفتار کر ..
فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی شرکت
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں