حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا، کس جیل منتقل کیا جائے گا؟ اعلان کردیا گیا
جج محمد اکرم نے مجرم کو کمرہ عدالت سے فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا، فیصلہ 11 گھنٹے کی تاخیر سے سنایا گیا، کیس میں نامز دیگر 7 ملزمان کو شک کا فائد دے کر بری کر دیا گیا
محمد علی ہفتہ 21 جولائی 2018 23:29
(جاری ہے)
جس کے بعد جج سردار محمد اکرم نے ایفیڈرین کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد منشیات عدالت کے جج محمد اکرم نے 11 گھنٹے کی تاخیر کے بعد سنائے گئے فیصلے میں رہنما ن لیگ حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی۔
جج نے احاطہ عدالت میں موجود اے این ایف اہلکاروں کو حکم دیا کہ حنیف عباسی کو فوری گرفتار کر لیا جائے۔ حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ جبکہ فیصلے میں دیگر 7 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ہے۔ عمر قید کی سزا کے بعد حنیف عباسی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ انسداد منشیات عدالت کی جانب سے ایفیڈرین کیس کاتحریری اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسدادمنشیات عدالت کوحنیف عباسی کیخلاف آج 21جولائی کوفیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا تھا۔ تاہم آج عدالت کے جج محمد اکرم فیصلہ سنانے کیلئے کمرہ عدالت پہنچے تومسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکن بھی عدالت پہنچ گئے ۔ جس کے باعث کمرہ عدالت ن لیگی کارکنان سے کھچا کھچ بھر گیا اور ن لیگی کارکنان نے قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ جس پر جج سردار اکرم خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کمرہ عدالت خالی کروانے کی ہدایت کردی۔جج نے کہا کہ سی پی او کوفون کرکے فورس منگوائی جائے۔ انہوں نے ن لیگی کارکنان سے کہا کہ میں بھی انسان ہوں مجھے شور میں فیصلہ لکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ جس کے باعث اے این ایف اہلکاروں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں پہنچ گئی۔ تاہم اس موقع پرحنیف عباسی اورسینیٹرچوہدری تنویرنے کارکنا ن کو نعرے بازی سے روکتے ہوئے پرامن رہنے کی ہدایت کی اور کارکنان کوکمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔فیصلہ سنانے سے قبل عدالت کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ بکتر بند گاڑی اور پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔ تاہم کیس میں ملوث حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت کے اندرہی موجود رہے۔جبکہ میڈیا اور ن لیگی کارکنان کوکمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا کے احتجاج کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ ہفتے کے روز دوپہر 12 بجے محفوظ کیا تھا۔ تاہم کیس کا فیصلہ 11 گھنٹے کی تاخیر سے رات 11 بجے سنایا گیا۔ فیصلے کے بعد احاطہ عدالت میں موجود ن لیگی کارکنوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور حنیف عباسی کو گرفتار ہونے سے بچانے کی کوشش کی۔ تاہم عدالت میں موجود اے این ایف اہلکاروں نے فوری صورتحال کو قابو میں کرتے ہوئے ن لیگ کے مشتعل کارکنوں کو احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا، جبکہ حنیف عباسی کو فوری گرفتار کرکے عدالت سے لے جایا گیا۔ اس فیصلے کے بعد حنیف عباسی راولپنڈی کے حلقے این اے 60 سے انتخاب بھی نہیں لڑ پائیں گے۔ حنیف عباسی کو انتخاب لڑنے کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنرز وزیر اعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس پروگرام پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں، کمشنر راولپنڈی ..
ڈپٹی کمشنر مری کا شہر میں صفائی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کیپیٹل لائیسیم سکول سکستھ روڈ میں ستھرا پنجاب صفائی آگاہی سیشن کا انعقاد
راولپنڈی پولیس نے چوری، منشیات فروشی، شراب سپلائی و غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 11ملزمان کو گرفتار کر ..
فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی شرکت
نیو میٹرو سٹی ہائوسنگ سوسائٹی گوجر خان کے تعاون سے پی ایچ اے کے زیراہتمام دو روزہ نیزہ بازی تہوار گورکھ ..
امریکی سینٹکام کےکمانڈرجنرل مائیکل ایرک کوریلا کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی ..
سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے عوامی ریلی کا انعقاد
راولپنڈی،والدہ پر تشدد اور گھر سے نکالنے کی دھمکیاں دینے والے 2 ناخلف بیٹاگرفتار
راولپنڈی ،10ملزمان سے 66 لیٹر شراب اور135گرام آئس برآمد،مقدمات درج
راولپنڈی ،ناجائزاسلحہ رکھنے پر6ملزمان گرفتار، مقدمات درج
راولپنڈی پولیس کی جانب ے شہر بھر میں موثر سیکورٹی انتظامات
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں