غیر جمہوری طاقتوں کو ناکامی ہو گی،طارق محمود

علاقائی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،امیدوار پی پی 12فیصل قیوم ملک

اتوار 22 جولائی 2018 16:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) حلقہ این اے 59سے مسلم لیگ ن کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام راجہ کے بھائی میجر (ریٹائرڈ )طارق محمود نے کہاہے کہ غیر جمہوری طاقتوں کے ذریعے اقتدار کی خواہش کرنے والوں کو ناکامی ہو گی ،انجینئر قمر الاسلام کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہولڈر ہونے کی سزا دی گئی ،نیب نے انہیں صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں گرفتار کیاجس میں انہوں نے قوم کے 20کروڑ روپے کی بچت کی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حلقہ این اے 59کے صوبائی حلقہ پی پی 12کے امیدوارفیصل قیوم ملک کے ہمراہ یونین کونسل لکھن کی وارڈ 4 لالہ رخ کالونی میں سابق کونسلر ملک یاسر عرفات کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حلقہ پی پی 12 سے مسلم لیگ ن کے ا میدوارفیصل قیوم ملک نے کہاکہ علاقائی مسائل کا حل اولین ترجیح اور عوام کی خدمت نصب العین ہے ۔حلقہ پی پی 12مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور ہے ،جیپ میں سوار ہونے والے فصلی بٹیرے ہیں جو اوندھے منہ گریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں