این جی اوز حکومت کے ساتھ ملک کر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر

بدھ 19 ستمبر 2018 02:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) محکمہ سماجی بہبودو بیت المال راولپنڈی کی ڈپٹی ڈائریکٹر نبیلہ ملک نے کہا ہے کہ این جی اوز حکومت کے ساتھ ملک کر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ان منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںجن سے غریب اور مستحق افراد کے مدد ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات منگل کو مختلف رفاعی اداروںکے زیر اہتمام فلاحی مراکز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ہدایت کی کہ حسابات درست رکھے جائیں اور کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سماجی بہبود کے شعبے میں نوجوانوں کو سامنے لایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی امداد کے پروگرام شروع ہو سکیں۔ نبیلہ ملک نے کہاکہ پولیو اور ڈینگی کے سد باب کے لئے رضاکارانہ طور پر سماجی تنظیموں کے اراکین کا کردار قابل ستائش ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں