دشمن کے پھیلائے ہوئے ایجنڈے کومسترد کرنا ہوگا، آرمی چیف

ہم ایک ہائبرڈ جنگ سے نبردآزما ہیں، صورتحال کا رخ مذہبی، فرقہ وارانہ، لسانی وسماجی بغاوت کی طرف ہورہا ہے، اس معاملے پر مشترکہ قومی جواب کی ضرورت ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی شرکاء سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 نومبر 2018 18:36

دشمن کے پھیلائے ہوئے ایجنڈے کومسترد کرنا ہوگا، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ایک ہائبرڈ جنگ سے نبردآزما ہیں، صورتحال کا رخ مذہبی، فرقہ وارانہ، لسانی وسماجی بغاوت کی طرف ہورہا ہے، اس معاملے پر مشترکہ قومی جواب کی ضرورت ہے، دشمن کے پھیلائے ہوئے ایجنڈے کومسترد کیا جانا چاہیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

شرکاء کوقومی سیکیورٹی صورت حال پربریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو 2 دہائیوں میں مختلف قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے ان خطرات کو مئوثر انداز سے شکست دی۔ پاکستانی قوم اور فورسز نے بڑی بہادری اور کامیابی سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

مشکلات سے نمٹنے کے لیے قوم کو پوری یکسوئی سے کھڑا ہونا ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ صورتحال کا رخ مذہبی، فرقہ وارانہ، لسانی وسماجی بغاوت کی طرف ہورہا ہے۔ اس معاملے پر مشترکہ قومی جواب کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے عوام خاص طور پر نوجوانوں کو جارحانہ پروپیگنڈے سے آگاہ رہنا ہے۔ انسداد دہشتگردی مہم میں قوم نے بےشمار قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں بے بہا قربانیوں کے بعد اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا۔ ہماری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کرنی ہے۔ استحکام اورترقی قوم کی راہ دیکھ رہی ہے۔ انہون نے کہا کہ دشمن کے پھیلائے ہوئے ایجنڈے کومسترد کیا جانا چاہیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں