پاکستان نے کامیابی کیساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ، خطے کے امن میں اپنا کردار ادا کیا ہے ، آرمی چیف

پاکستان نے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کیا ہے ہم نے امن کیلئے ملٹری،معاشی،سیاسی اور سماجی طور پر بہت بڑی قیمت ادا کی ہے،دنیا کو اسے تسلیم کرنا چاہئے،جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 20 نومبر 2018 23:23

پاکستان نے کامیابی کیساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ، خطے کے امن میں اپنا کردار ادا  کیا ہے ، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور خطے کے امن میں اپنا کردار ادا کیا ہے،پاکستان نے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ہم نے امن کیلئے ملٹری،معاشی،سیاسی اور سماجی طور پر بہت بڑی قیمت ادا کی ہے،دنیا کو اسے تسلیم کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے اور خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کردار ادا کیا ہے،ہم نے ملٹری،معاشی،سیاسی اور سماجی سطح پر بہت بڑی قیمت ادا کی ہے،دنیا کو اسے تسلیم کرنا چاہئے،ہم افغانستان میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،لیکن پاکستان کی عزت اور دفاع ہمیشہ مقدم رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں